وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی پلندری میں شہید سردار ارشد محمود اور سایَں عبدالرشید دہاروی کے گھر تعزیت


1150214_536225576464885_732436677_n

پلندری –  وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے صدر انجمن تاجران پلندری سردا ر ارشاد احمد طاہر ؔ کے بھائی اور بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب سدہنوتی سردار سلیم محمود خان کے کزن کی وانا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام پاکستان میں کشمیری نوجوان جو مختلف محاذوں پر جام شہادت نوش کر چکے ہیں اُن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گرد اور ملک پاکستان کو کمزور کرنے والے کبھی محب وطن اور اسلام کے داعی نہیں ہو سکتے ، محمد ارشد اور دیگر پاک آرمی کے نوجوانوں کی شہادت اس بات کی نوید ہے کہ دہشت گرد اور ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے پسپا ہو نگے۔ آخر میں اُنھوں نے شہید کی بلندی درجات اور سردار سلیم محمود ،سردار ارشاد طاہر ؔ و دیگر پسماندگا ن کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔ دریں اثنا اُنھوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سدہنوتی کے بزرگ رہنماء ڈاکٹر سائیں عبدالرشید جو گزشتہ چند ہفتے پہلے اس جہان فانی سے رحلت فرما گئے تھے اُن کے گھر جا کر اُن کے بیٹوں و اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی درجات بلند ی اور پسماندگا ن کے لیے صبر جمیل کی دُعا بھی کی۔ اس مو قع پر اُنھوں نے کہا کہ سائیں عبدالرشید پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اُن کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص ،دیانت دار ،کھرے انسان سے محروم ہو گئی اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا کیونکہ اُنھوں نے ہمیشہ بغیر کسی ڈر ،خوف و لالچ کے ترنگے جھنڈے کو ہمیشہ بلند رکھا و ہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں سے ایک تھے جہنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں دی آج اُنھی کی وجہ سے پیپلز پارتی سدہنوتی میں ایک مضبوط جماعت کے طور پر مو جود ہے ۔


کیڈٹ کالج پلندری میں کل پاکستان تقریری مقابلہ


pallandri cadet college photo 03n

پلندری–  کیڈٹ کالج پلندری کے زیر اہتمام ساتویں ’کل پاکستان دو زبانوی‘‘ تقریب مقابلہ کا انعقادتقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز میاں عدب الوحید تھے جبکہ صدارت وائس پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری امجد علی نے کی ،تقریری مقابلہ میں پاکستان و آزادکشمیر بھر کے گیارہ کیڈٹ کالجز کے طلباء نے شرکت کی ،کیڈٹس نے اردو وانگریزی میں تقریری مقابلہ میں حصہ لیا تقریری مقابلہ میں پوزیشن لینے طلباء میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے ،کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلباء نے نمایاں پوزیشن لیکر مقابلہ کا میدان مار لیا ،اسی طرح کیڈٹ کالج بٹراسی اورگوورنمنٹ سائنس ماڈل کالج مظفر آباد کے طلباء نے بھی پوزیشن حاصل کیں ،مہمان خصوصی نے کیڈٹ کالج میں اپنے ہاتھوں سے پودہ بھی لگایا اور کیڈٹ کالج کی طرف سے بنائی گئی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر تعلیم میاں عبد الوحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالج پلندری ایک قومی ادارہ ہے جس سے فارغ ہونے والے کیڈٹس پاک آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہ ادارہ ہمارے لیئے اعزاز کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کیئے بغیر کوئی قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی ،پیپلز پارٹی کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی میدان میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہی ہے تعلیم کے شعبہ کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنکی درست سمت رہنمائی ہمارا فرض ہے کیڈٹ کالج کا نوجوان نسل کیلئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد لائق تحسین ہے جسے دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے موجودہ دور میں جب نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے اور انکے ہاتھوں میں بندوقیں آگئی ہیں ہماری ذمہ داری ہیکہ ان قوم کے معماروں کے ہاتھوں میں قلم دیں اور انہیں بے راہ روی سے نکال کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کریں کیڈٹ کالج کے طلباء میں حب الوطنی اور تعلیمی شوق دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے یہی وہ نوجوان ہیں جو مستقبل کے معمار اور لیڈر ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے ،ادھر وزیرتعلیم سکولز نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سدہنوتی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں جو بگاڑ اور سفارش کا کلچر ہے اسے ختم کرنے میں وقت لگے گا لیکن موجودہ حکومت نے تعلیمی میدان میں نقائص کو دور کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں ہیں 65سال کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن ہم نے چیلنج سمجھ کر تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے آزادکشمیر میں چھ سو سے زائد سکول فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جنہیں فنڈز ملتے ہی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا پرائمری سکولوں میں سفارش اور رشوت پر بھرتی ہونے کا سسٹم ختم کیا جائے تو ہماری بنیادیں درست ہو سکتی ہیں جس کرپٹ اور سفارشی نظام کیخلاف ہم نے جدو جہد اسکو پایہ تکمیل؛ تک پہنچائیں گے تدریسی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی بنیادی تعلیم بی اے ،بی ایڈ کرنے کیلئے قانون کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو معیار تعلیم کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا


لانس نایَک سردار راشد شہید کی نماز جنازہ پلندری میں ادا کر دی گئ


58493_534130443341065_1288973685_n

پلندری– لانس نایَک سردار راشد شہید  وزیرستان آپریشن کے دوران پاک فوج میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے- ان کی نماز جنازہ پلندری میں ادا کر دی گئ۔  ہزاروں لوگوں نے شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اہر ان کہ  زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔  شہید کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔


برگیڈیَرسردار خورشید خان کے والد انتقال کر گےَ


بارل — برگیڈیَرسردار خورشید خان کے والد آج انتقال کر گےَ- ان کی نماز جنازہ آبایَی گاوَں بارل میں ادا کی گئ۔ عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لیےَ دعا کی۔۔۔


سدہنوتی کی کرکٹ ٹیم کے لےَ اوپن ٹرایَل


imagesindex

سدہنوتی کی کرکٹ ٹیم کے لےَ اوپن ٹرایَل 5 اور 6 نومبر کو سہ پہر 2 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔   منتخب کھلاڑی آزاد جموں و کشمیر نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے. شرکا سے گزارش ہے کے وقت پر گرںَڈ پہنچ جاںَں


پاکستان پیپلزپارٹی کی پلندری میں انتقامی کارروائیاں


پلندری–  پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے پلندری میں انتقامی کارروائیاں شروع کر دی، حکومت بننے کے بعد پلندر ی میں بجائے تعمیر و ترقی کرنے ،ملازمین سے انتقام لینا شروع کر دیا۔ دو سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈی ایچ او سدہنوتی ڈاکٹر حیات خان خان کے پانچ بار تبادلے کیئے جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست کو اپنے وطیرہ بنا چکی ہے۔ مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگا کر اپنے مقاصد پورے کیئے جا رہے ہیں۔ پلندری ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے بجائے وہاں پر تعینات ملازمین سے انتقام لیا جا رہا ہے۔وزیر صحت اور وزیر اعظم آزادکشمیر پلندری میں انتقامی کارروائیاں بند کریں ڈاکٹر حیات ایک فرض شناس ، دیانتدار آدمی ہیں اُنھوں نے یہاں رہتے ہوئے سدہنوتی کے عوام کی خدمت کی ہے اور آج سدہنوتی سے تعلق رکھنے والا ہر عام و خاص آدمی ڈاکٹر حیات کے خلاف انتقامی کارروائی پر سراپا احتجاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوام و شہری حلقوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ اگر اسی طرح انتقام لیا جاتا رہا تو حکومت آزادکشمیر کے کسی بھی اہلکار کے لیے سدہنوتی کی سرزمین تنگ کر دی جائیگی۔


’’خوشیوں کا گھر آہوں اور سسکیوں میں تبدیل ‘‘


نالیاں سے گوجر خان جانے والی برات میں دُلہا کی گاڑی کو گہل پلندری کے مقام پر شدید حادثہ ، گاڑی کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری ، گاڑی میں سوار دُلہا ، دُلہن اوردُلہے کی ہمشیرہ شدید زخمی ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ نیا جوڑا اپنی زندگی کی شروعات سے قبل ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم چوہدری مظہر ، پی ڈی ایس پی راجہ گلریز ، ایس ایچ او اسد شاہ ،سیاب عباسی اور العمل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بڑی جدوجہد کے بعد پلندری ہسپتال پہنچایا گیا۔ فرسٹ ایڈ کے بعد شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں فوری راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرہ میں ہے جبکہ العمل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے ریسکیو 1122سے رابطہ کیا مگر اُن کی گاڑی اُس وقت پہنچی جب زخمیوں کو پلندری ہسپتال کر دیا گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کے لیے او ایسے مقامات جہاں سے بار بار حادثے ہو رہے ہیں وہاں پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں عوام علاقہ شہریوں سیاسی و سماجی شخصیات نے محکمہ پولیس اور العمل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی کارکردگی کو سرہااور ریسکیو 1122کی لاپروائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


بابائے پونچھ الحاج کرنل خان محمد خان کی سالانہ برسی


1381874_633080453403050_1539544544_n

پلندری–  بابائے پونچھ الحاج کرنل خان محمد خان کی 52 سالانہ برسی 11نومبر کو پلندری میں منائی جا ری ہے اس سلسلہ میں ایک بڑی تقریب بابائے پو نچھ کے مزار پر ہوگی جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر امور کشمیر برجیس طاہر ہونگے اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر نجیب نقی خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے مسلم لیگ پو نچھ کے جنرل سیکرٹری سردار یاسر منشا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سالانہ برسی شایان شان طریقے سے منائی جائیگی اور وزیر امو کشمیر برجیس طاہر آزاد پتن پل پر شاندار استقبال کیا جائے گا اس سلسلہ میں نوجوانوں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ۔


آزادحکومت کے پہلے دارالحکومت جو نجال ہل پلندری میں یوم تاسیس کے شاندار تقریب


970432_369763886485216_1662157039_nتحریر :سردار شمریزموجؔ 

آج سے 66سال قبل 24اکتوبر 1947کو موجودہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میں پہلی نقلابی حکومت غازی سردار محمد ابراہیم خان بانی آزادکشمیر کی قیادت میں قائم ہوئی۔پھر اُن کی قیادت میں موجودہ خطہ بشمول گلگت بلتستان آزاد ہوا ۔اُنھوں نے پلندری سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر انقلابی حکومت کا دارالحکومت قائم کیا ۔جو تاریخ میں آزاد حکومت کا پہلا دارالحکومت ٹھہرا ۔ہر سال 24اکتوبر 1947ء ؁کو سرکاری طور پر یہ دن یوم تاسیس(سالگرہ) کے حوالہ سے منایا جاتا ہے ۔ضلع سدہنوتی میں ایک تقریب سرکار ی سطح پر پلندری ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی پر چم کشائی پر یڈ سلامی اور تقاریر ہوئی ہیں ۔ لیکن تاریخی مقام جو نجال ہل (سابقہ دارالحکومت )میں ایک پر و قار تقریب منعقد ہوتی ہے اس تقریب کی اہمیت افادیت کو اجاگر کرنے مین جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کا بڑا کردار ہے گزشتہ کئی سالوں سے یہ تقریب نہایت با وقار اور احترام سے منائی جاتی ہے یہاں بڑی بڑی سیاسی سماجی مذہبی عسکری قیادتیں تشریف لا چکی ہیں جو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور دیگر اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں 24اکتوبر کو یہاں ایک شاندار تقریب یوم تاسیس منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن گیلانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر راجہ فاروق حید ر تھے تقریب سے سردار خالد ابراہیم خان سردار خان بہادر خان، ایم ایل اے ڈاکٹر نجیب نقی خان سردار محمود اقبال مرکزی راہنما جے کے پی پی سردار فاروق ایڈووکیٹ ،سردار جاوید نثار ، محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری جنرل جے کے پی پی ،سردار الطاف ،ڈاکٹر محمد کلیم ،ڈاکٹر محمد حلیم خان ،تسنیم باغی ،سردار ریاض ،عزت بیگ ،یار محمد لطیف حسرتؔ و دیگر مقررین خطاب میں شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے غاز ی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی تاریخی خدمات کو زبر دست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے نامساعد حالات میں ڈوگرہ راج کو للکارا 19جولائی 1947کو قرارداد الحاق پاکستان اپنے گھر میں منظور کرائی پھر 24اکتوبر 1947کو انقلابی حکومت قائم کی اور اس کی قیادت کی اور خطہ کو آزاد ی کی نعمت سے ہمکنار کیا ان کا کوئی نعم البدل نہ ہے ۔اُنھوں نے ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کی ۔جو نجال ہل ایک تاریخی مقام ہے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا رہے گا۔اُنھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتی اُنھوں نے کہا کہ میرے والد نے غازی ملت کا بھر پور ساتھ دیا اور تحریک آزادی کشمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اُنھوں نے کہا کہ پو نچھ کے عوام کی لا زوال قربانیاں ہیں ۔ غازی ملت سردار ابراہیم نے دارالحکومت یہاں قائم کیا اور پھر مظفر آباد منتقل ہوا سردار عتیق مظفرآباد سے اسے منتقل کرنا چاہتا تھا وہ سازش ناکام ہوئی اور سردارخالد ابراہیم نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا اُنھوں نے کہا کہ اس مقام کی تاریخی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعمیر ترقی کی جائے ۔اُنھوں نے سید منظور الحسن گیلانی کے کردار سراہے ۔سید منظور حسین گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومو ں کے اندر جو اکابر ین پیدا ہوتے ہیں وہ قوم کو منزل کا تعین کر کے دیتے ہیں ۔سردار محمد ابراہیم خان نے نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں قوم کی قیادت کی ۔اللہ تعالیٰ نے اُن سے جو کام لینا تھا وہ بھی اُن کی تاریخی خدمات کو تاریخ میں سنہر ی حروف میں لکھا جائے گا ۔یوم تاسیس بھر پور انداز میں بنانے کا مقصد آنے والی نسلوں تاریخ سے آگاہ کرانا ہے کہ آزادی کیا ہے ؟اُنھوں نے سیر حاصل گفتگو کی تحریک آزادی کشمیر ، پاکستان کی اسمبلی سینٹ مین موثر نمائیدگی اور دیگر معاملات پر سیر حاصل بات کی اور پو نچھ کی دھرتی کے باسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ وقت آنے پر درست فیصلہ کیا جائے اور سچی اور خیر خواہ قیادت کو سامنے لایاجائے پونچھ غازیو،مجاہدوں شہدا کی سر زمین ہے ۔ سردار خالد ابراہیم نے تمام شرکا شکریہ ادا کیا اور 19جولائی 1947و 24اکتوبر 1947کے حوالہ سے تاریخی حوالہ جات سے شرکا کو آگاہ کیا اُنھوں سے سید منظور الحسن گیلانی ،راجہ فاروق حیدر اور دیگر تمام مقررین More


کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف پلندری میں یوم سیاہ


Pallandri photo 27-10-2013
پلندری — کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف پلندری میں بھی یوم سیاہ منایا گیا ،اس سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر سدہنوتی شاہد ایوب نے کی ریلی نے پورے شہر کا چکر لگایا ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر بھات کیخلاف نعرے درج تھے ،ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظالمانہ اور غاصبانہ جارحیت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی اور بعد میں کچہری چوک میں ایک احتجاجی جلسی کیا گیا جس سے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی شاہد ایوب ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل غازی منظور ،ایڈمنسٹریٹر میوسپل کمیٹی سردار بابر رزاق ،سابق چیئرمین بلدیہ سردار سلیم محمود خان ،صدر معلم ہائی سکول سردار مصطفی ،سردار تسنیم احمد خان ،سردار نسیم اور سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سردار شہزاد نے خطاب کیا ،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کیلئے ایک سیاہ ترین دن ہے جس دن بھارت نے عالمی قوانین کو روندھتے ہوئے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ کیا ،مقررین نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کمیطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں سنجیدگی کا More