ذوالفقار علی بھٹو شہید کیڈیٹ کالج پلندری میں 16ویں تقریب بیج ایوارڈ


Pallandri photo 25-10-2013

پلندری (سردار شمریزموجؔ )شہید ذوالفقار علی بھٹو کیڈیٹ کالج پلندری آزادکشمیر کا مثالی تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے یہاں سے فارغ ہونے والے کیڈٹس افواج پاکستان و دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیکر اس خطے کا نام روشن کر یں گے اسلاف کی قربانیوں کے صلہ میں شہید ذوالفقار علی نے کیڈیٹ کالج کا اعلان کیا اور طویل کے بعد پی پی پی آزاد کشمیر کی حکومت نے کیڈٹ کالج کا کام شروع کیا آج اس تاریخی دن کے موقع پر اس ادارے میں اپنے اس خطہ کے لوگوں سے مخطاب ہونے کا موقع ملا جہاں 24اکتوبر 1947کو غاز ی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربرائی میں آزاد حکومت قائم ہوئی ہم اس دن کی نسبت سے عید کرتے ہیں کہ وہ ادھورا مشن جو کشمیر کی آزاد اور حق خود ارادیت کے حصول تکجدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اپناکردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار وزیر کالجز مطلوب انقلابی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کیڈیٹ کالج پلندری میں 16ویں تقریب بیج ایوارڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں PMAسے پاسنگ آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کیڈٹس کے والدین نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر اس خطہ کا امن خطرے میں ہے پاکستان ایک اٹیمی ملک ہے جس پر تمام اسلامی ممالک فخر کرتے ہیں افواج پاکستان جرات و بہادری سے سرحدوں کی حفاظت اور اثاثہ جات کی نگرانی کر رہی ہے پوری قوم اُن کی پشت پر کھڑی ہے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر کے بھارت جو اشتعال پیدا کر رہا ہے اُس نے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اُنھوں نے کہا کہ PPPکی حکومت آزاد

More