وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی پلندری میں شہید سردار ارشد محمود اور سایَں عبدالرشید دہاروی کے گھر تعزیت


1150214_536225576464885_732436677_n

پلندری –  وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے صدر انجمن تاجران پلندری سردا ر ارشاد احمد طاہر ؔ کے بھائی اور بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب سدہنوتی سردار سلیم محمود خان کے کزن کی وانا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام پاکستان میں کشمیری نوجوان جو مختلف محاذوں پر جام شہادت نوش کر چکے ہیں اُن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گرد اور ملک پاکستان کو کمزور کرنے والے کبھی محب وطن اور اسلام کے داعی نہیں ہو سکتے ، محمد ارشد اور دیگر پاک آرمی کے نوجوانوں کی شہادت اس بات کی نوید ہے کہ دہشت گرد اور ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے پسپا ہو نگے۔ آخر میں اُنھوں نے شہید کی بلندی درجات اور سردار سلیم محمود ،سردار ارشاد طاہر ؔ و دیگر پسماندگا ن کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔ دریں اثنا اُنھوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سدہنوتی کے بزرگ رہنماء ڈاکٹر سائیں عبدالرشید جو گزشتہ چند ہفتے پہلے اس جہان فانی سے رحلت فرما گئے تھے اُن کے گھر جا کر اُن کے بیٹوں و اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی درجات بلند ی اور پسماندگا ن کے لیے صبر جمیل کی دُعا بھی کی۔ اس مو قع پر اُنھوں نے کہا کہ سائیں عبدالرشید پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اُن کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص ،دیانت دار ،کھرے انسان سے محروم ہو گئی اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا کیونکہ اُنھوں نے ہمیشہ بغیر کسی ڈر ،خوف و لالچ کے ترنگے جھنڈے کو ہمیشہ بلند رکھا و ہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں سے ایک تھے جہنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں دی آج اُنھی کی وجہ سے پیپلز پارتی سدہنوتی میں ایک مضبوط جماعت کے طور پر مو جود ہے ۔