کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف پلندری میں یوم سیاہ


Pallandri photo 27-10-2013
پلندری — کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف پلندری میں بھی یوم سیاہ منایا گیا ،اس سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر سدہنوتی شاہد ایوب نے کی ریلی نے پورے شہر کا چکر لگایا ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر بھات کیخلاف نعرے درج تھے ،ریلی کے شرکاء نے بھارتی ظالمانہ اور غاصبانہ جارحیت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی اور بعد میں کچہری چوک میں ایک احتجاجی جلسی کیا گیا جس سے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی شاہد ایوب ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل غازی منظور ،ایڈمنسٹریٹر میوسپل کمیٹی سردار بابر رزاق ،سابق چیئرمین بلدیہ سردار سلیم محمود خان ،صدر معلم ہائی سکول سردار مصطفی ،سردار تسنیم احمد خان ،سردار نسیم اور سیکرٹری جنرل انجمن تاجران سردار شہزاد نے خطاب کیا ،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کیلئے ایک سیاہ ترین دن ہے جس دن بھارت نے عالمی قوانین کو روندھتے ہوئے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ کیا ،مقررین نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کمیطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔بھارتی افواج کو جو جنون سوار ہے اس کو شاہد بھول ہیکہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی اور کشمیری قوم کبھی اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گی بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی سے آئے روز نہتے عوام کا خون بہایا جا رہا ہے عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے کشمیر ی ایک زندہ قوم ہیں جنہوں نے 1974میں تحریک آزادی کیلئے اپنی زندی کھالیں کھنچوائی ہیں آج بھی ان شہیدوں اور غازیوں کی اولاد زندہ ہے اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو کشمیری قوم ایک بار پھر سے وہ بھارت کی طرف رخ کرے گی اور جہاد کا اعلان کر دے گی ،مقبوضہ کشمیر کے اس پار کے عوام کیساتھ ہم مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور آج کے دن یہ عزم کرتے ہیں کشمیر کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آخر میں تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور معصوم شہداء کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔