ذوالفقار علی بھٹو شہید کیڈیٹ کالج پلندری میں 16ویں تقریب بیج ایوارڈ


Pallandri photo 25-10-2013

پلندری (سردار شمریزموجؔ )شہید ذوالفقار علی بھٹو کیڈیٹ کالج پلندری آزادکشمیر کا مثالی تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے یہاں سے فارغ ہونے والے کیڈٹس افواج پاکستان و دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیکر اس خطے کا نام روشن کر یں گے اسلاف کی قربانیوں کے صلہ میں شہید ذوالفقار علی نے کیڈیٹ کالج کا اعلان کیا اور طویل کے بعد پی پی پی آزاد کشمیر کی حکومت نے کیڈٹ کالج کا کام شروع کیا آج اس تاریخی دن کے موقع پر اس ادارے میں اپنے اس خطہ کے لوگوں سے مخطاب ہونے کا موقع ملا جہاں 24اکتوبر 1947کو غاز ی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربرائی میں آزاد حکومت قائم ہوئی ہم اس دن کی نسبت سے عید کرتے ہیں کہ وہ ادھورا مشن جو کشمیر کی آزاد اور حق خود ارادیت کے حصول تکجدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اپناکردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار وزیر کالجز مطلوب انقلابی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کیڈیٹ کالج پلندری میں 16ویں تقریب بیج ایوارڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں PMAسے پاسنگ آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کیڈٹس کے والدین نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر اس خطہ کا امن خطرے میں ہے پاکستان ایک اٹیمی ملک ہے جس پر تمام اسلامی ممالک فخر کرتے ہیں افواج پاکستان جرات و بہادری سے سرحدوں کی حفاظت اور اثاثہ جات کی نگرانی کر رہی ہے پوری قوم اُن کی پشت پر کھڑی ہے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر کے بھارت جو اشتعال پیدا کر رہا ہے اُس نے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اُنھوں نے کہا کہ PPPکی حکومت آزاد

کشمیر میں تعلیمی انقلاب لائی ہے اس سے آنے والی نسلیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہونگی اُنھوں نے مزید کہا کہ طالب علم تاریخ و جغرافیہ دونوں کا مقابلہ کریں تو آنے والی مشکلات کا بہتر مقابلہ کر سکتی ہیں اُنھوں نے کہا کہ استاتذہ رول ماڈل ہو تے ہیں اُنھیں اسی طرح اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سابق پرنسپل بریگیڈئر محمد اکبر خان نے جس محنت و لگن سے ادارے کو پاکستان کے اعلیٰ اداروں کی صف میں لایا اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تقر یب سے پرنسپل کیڈ یٹ کالج پر و فیسر امجد علی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس کیڈیٹ کالج سے فارغ ہونے والے 7کیڈٹس نے افواج پاکستان میں جو نیئر کمیشن حاصل کر کے اس کالج کو چار چاند لگا دیئے اُنھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 8سالوں میں اس ادارے سے فارغ ہونے والے 49کیڈٹس نے میڈیل 128کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا 39کیڈٹس PMAمیں زیر تر بیت ہیں اور 177کے قریب کیڈٹس انجنیئرنگ کے مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اُنھوں نے اس موقع پر کیڈٹس سے کہا کہ وہ ملکی سالمیت دفاع پاکستان اور خطہ کی آزادی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔*وزیر تعلیم نے کہا کہ *کیڈیٹ کالج کے ملازمین کا پنشن کا معاملہ آنے والی بورڈ آف گورنر کی میٹنگ میں یکسو کر دیا جائے گا ۔*کیڈیٹ کالج کے پر وفیسر کو بھی ٹائم سکیل کا مفاد مہیا کر جائے گا ۔*آٹھویں جماعت میں داخلہ کے لیے کالج کی داخلہ کمیٹی کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا جس طرح کیڈیٹ کالج حسن ابدال میں موجود ہے اور اُسی کی طرز پر کم از کم 50%نمبرات کو داخلے کا معیار قرار دیا جائے گا۔ *2ndلیفٹیننٹ ارسلان شہزاد نے اپنی کامرانیوں او ر پاکستان ملٹری آکیڈیمی میں پلندری کی خوبصورت کار کر دگی کو کیڈیٹ کالج پلندری کی انتظامیہ اور فیکلٹی کی مرہون منت قرار دیا وہ کہتے ہیں آج ہم جو کچھ ہیں وہ اس ادارے کی وجہ سے ہیں ۔