ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار بابر رزاق خان کاپلندری شہر کے ہوٹلوں اور اڈوں کا معائنہ


پلندری (سردار شمریزموجؔ )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پلندری کاانتظامیہ کے آفیسران مال آفیسر ،ایکسین پبلک ہیلتھ ، ایس۔ڈی ۔او پبلک ہیلتھ و دیگرسٹاف کے ہمراہ ٹریٹ منٹ پلانٹ کا معائنہ اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار بابر رزاق خان ہمراہ سٹاف ،انتظامیہ اور ڈاکٹرپلندری شہر کے ہوٹلوں اور پلندری اڈوں کا معائنہ کیا ہوٹل مالکان کو برتن اور ہوٹل کو صفاف رکھنے کی ہدایت کی اور کئی ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کیئے۔ اس موقع پر اُنھوں نے ہوٹلوں پر فلٹریشن پلانٹ نصب کر کے عوام اور شہریوں کو صاف پانی مہیاء کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جلد از جلد فلٹریشن پلانٹ نصب کیئے جائیں ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پلندری سردار بابر رزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر شخص صفائی ستھرائی کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔گندہ پانی پینے سے انسان بہت سی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے ہوٹلوں پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر ان بیماریوں سے بچا جا سکتاہے۔اُنھوں نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے گئے قانون کا اعترام کرنے والوں کو ہمیشہ عزت دیں گے اور قانون توڑنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائیگی۔